فضل الرحمان کو ملاکر بھی ترمیم نہیں ہوسکتی:شیخ وقاص اکرم

Sep 29, 2024 | 01:30 PM

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا فضل الرحمان حکومت کے ساتھ مل بھی جائیں، حکومت آئینی ترمیم نہیں کرسکتی۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے رکن نہ ٹوٹے تو حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں اور تحریک انصاف کے ارکان بھی محفوظ ہیں۔

مزیدخبریں