لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

Sep 29, 2024 | 04:19 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتارکر لیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں خاتون اے ایس پی کی جعلی وردی پہن کر پولیس آفس جا پہنچی جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔ آفس داخل ہونیوالی خاتون نےوردی پولیس کی مگر جوتا فینسی پہن رکھا تھا۔  جعلی خاتون افسر نے کہا کہ آفیسر کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے۔سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو جوتا فینسی ہونے پر شک گزرا تو انہوں نے پوچھ گچھ کی جس کے دوران نوسربازخاتون ثبوت نہ دے سکی۔نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے اور ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے اور ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں