ارشد ندیم کراچی میراتھن کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

Sep 29, 2024 | 10:17 PM

میاں چنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو کراچی میراتھن کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔

انہوں نے یہ اعلان پنجاب میں میاں چنوں کے علاقہ میں اولمپئن ارشد ندیم کی رہائش گاہ آمد کے موقعہ پرکیا، ارشد ندیم کو کراچی میراتھن کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کے ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔

گورنر سندھ نے والہانہ استقبال پر میاں چنوں کے عوام کا شکریہ ادا کیا، ارشد ندیم نے کہا کہ گورنر سندھ کی میری رہائش گاہ پر آمد کی خوشی مجھے زندگی بھر یاد رہے گی۔

مزیدخبریں