ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے فلسطینی عوام کے لیے ماہانہ بنیادوں پر مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں فلسطینی عوام کے لیے ماہانہ مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے اس اقدام کا مقصد فلسطین، خاص طور پر غزہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانا اور فلسطینی عوام کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔
یہ مالی امداد سعودی عرب کے فلسطینی عوام کے ساتھ دیرینہ عزم اور انسانی بحرانوں میں ان کی مدد کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔