قصور، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق،17 افرادزخمی

  قصور، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق،17 افرادزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 17افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دولے والا پل کے قریب جانے والے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا تیز رفتاری کے باعث گدھاگاڑی سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں مظفر گڑھ کے رہائشی بیٹا جاں بحق اور باپ شدید زخمی ہوگیا۔ ملتان روڈ خانکے موڑ کے قریب اُوور سپیڈ مسافر بس گرین بیلٹ سے ٹکرا کر اُلٹ گئی، جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 10سالہ اذان، 22رضوان، 35سالہ عبدالحمید، 43سالہ شمیم اختر، 3سالہ شازم، 23سالہ منتہا، 17سالہ شرجیل، 50سالہ شازیہ بی بی، 42سالہ عابدہ پروین، 2سالہ سالہ صدام حسین، 50سالہ اشرف، 33سالہ کامران، 50سالہ سجاد ودیگر شامل ہیں۔

 ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر پھول نگر منتقل کردیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔