مانگا منڈی، مہنگائی کا جن بے قابو،سبزیاں، دالیں پہنچ سے باہر

  مانگا منڈی، مہنگائی کا جن بے قابو،سبزیاں، دالیں پہنچ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگامنڈی(ملک ممتاز حسین+ نامہ نگار) مانگامنڈی شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو مہنگائی عروج پر عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں نہ کوئی پوچھنے والا نہ کوئی سننے والا ضلعی انتظامیہ لاہور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ مہنگے داموں سودا سلف فروخت کرنے والے دوکانداروں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام۔ پہلے تمام سبزیوں نے مہنگائی کی اڑان بھری جس وجہ سے موسمی سبزیاں عوام کی خریداری کی پہنچ سے دور ہوگئیں ہر قسم کی سبزی 200 سو روپے سے لیکر 600 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب اچانک ہر قسم کی دالیں بھی اتنی مہنگی ہو گئیں۔ اس وقت ہر قسم کی دال 400 سو روپے سے لیکر 700 سو روپے فی کلوگرام گرام تک پہنچ گئیں۔ انجمن کریانہ مرچنٹ کے صدر آصف محمود رشید سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی دالیں اور مختلف قسم کی اشیاء بے تحاشہ مہنگی ہو چکی ہیں، مجبوری کے ساتھ سودے مہنگے فروخت کر رہے ہیں۔ صدرِ کریانہ مرچنٹ آصف محمود رشید نے موجودہ حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیئے تاجروں کے ساتھ مل کر پالیسی بنائیں۔دوسری جانب مہنگائی کی ستائے عوام اور مختلف سیاسی تنظیموں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کمشنر لاہور سے مہنگائی پر فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔