اٹارنی جنرل‘ایڈووکیٹ جنرل پنجاب معاونت کیلئے طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزمان کو پولیس کی جانب سے ضمنی بیانات میں نامزد کرنے کیخلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے 16 اکتوبر کو طلب کرلیا، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر متعلقہ فریقین جواب جمع کروائیں، پی ٹی آئی رہنما امتیاز احمد شیخ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو سپلیمنڑی بیانات کے بعد مقدمے میں نامزد کرنا غیر قانونی ہے۔
فیصلہ جاری