اسرائیل کا بیروت پر حملہ اسکی شکست کا اعتراف، علامہ علی اکبر کاظمی 

  اسرائیل کا بیروت پر حملہ اسکی شکست کا اعتراف، علامہ علی اکبر کاظمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مجلس وحدت مسلیمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل کا بروت پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے اقوم متحدہ عالمی سکیورٹی کونسل او ائی سی جیسے ادارے اب کیوں خاموش ہیں کیا عالمی دہشت گرد اسرائیل کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہیے کہ وہ جہاں چاہئے مسلمانوں کا قتل عام کرے۔ اُمت مسلمہ پر ظلم اور بربریت پر اُمت مسلمہ کے بے حس مسلمان حکمرانوں کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔ عالمی دہشت گرد اسرائیل اور امریکہ پہلے بھی علی علیہ اسلام کے فرزند سید حسن نصراللہ سے شکست سے دوچار ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ اب بھی عالمی دہشت گرد اسرائیل اور امریکہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ علی کے فرزند حق بات کہنے سے کبھی بھی باز نہیں آہ سکتے وہ کٹ تو سکتے ہیں مر تو سکتے ہیں لیکن آواز حق بلند کرنے سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے سے ان کی مدد کرنے سے ان کو کبھی بھی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ آج اگر عالمی دہشت گرد اسرائیل یہ سمجھتا ہئے کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے علی کے فرزند اور علی کے شیروں کو ڈرا دے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔

 حزب اللہ وہ کاروان الہی ہئے جس نے ہمیشہ آواز حق بلند کر کے پرچم اسلام کو سر بلند کیا اور یہود و انصارہ کو ہمیشہ ناک و چنے چباتے ہوئے شکست سے دوچار کیا اب بھی انشاء اللہ ان کا مددگار خدا اور آل محمد ؐ ہیں اور یقینا علی کا شیر علی کا فرزند سید حسن نصر اللہ امریکہ اور اسرائیل جیسی طاقتوں کو شکست سے دوچار کرے گا اور انشاء اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل کا وجود دنیا جہاں سے انشاء اللہ جلد ختم ہو جائے گا ہم  مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور مدد جاری و ساری رکھیں گے اس وقت تک جب تک قبلہ اول کی ازادی نہیں ہو جاتی اور فلسطین ایک آزاد اور خود مختار ریاست وجود میں نہیں آہ جاتی ہم تمام مظلوم مسلمانوں جہاں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ تھے ساتھ ہیں اور ساتھ کھڑے رہیں گے۔