ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتادربار پرحاضری دی
لاہور(خبر نگار)ڈپٹی پرائم منسٹرسنیٹرمحمداسحاق ڈار کی داتادربارآمد،دربارشریف پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔سینیٹرمحمداسحاق ڈارکے بھائی خضر حیات ڈار مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد داتادربارمیں قرآن خوانی ودعاکااہتمام کیا گیا تھا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہرضابخاری نے دربار شریف کے جاری ترقیاتی کاموں پر بریف کیا۔ ڈپٹی پرائم منسٹر نے تعمیراتی کاموں کی رفتار کو تیز اور ڈویلپمنٹ سکیم کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔