بد بخت امریکی پادری کی قرآن پاک سے ناپاک جسارت،پولیس دیکھتی رہی

بد بخت امریکی پادری کی قرآن پاک سے ناپاک جسارت،پولیس دیکھتی رہی
 بد بخت امریکی پادری کی قرآن پاک سے ناپاک جسارت،پولیس دیکھتی رہی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)بدبخت امریکی پادری ٹیری جونز کی ایک اور ناپاک جسارت کر تے ہو ئے قرآن پاک کے مزید نسخے نذر آتش کردئیے۔بدبخت امریکی پادری ٹیری جونز نے ایک اور ناپاک جسارت کرتے ہوئے ایران میں ایک عیسائی پادری کی قید کے خلاف بطور احتجاج قرآن پاک کے مزید نسخے نذر آتش کردئیے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جونز اور ایک پادری جنہوں نے فلوریڈا میں ان کے چرچ کے سامنے احتجاج کیا۔ وہ ایرانی جیل سے عیسائی پادری یوسف نادر خانی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اخبار کے مطابق جونز کا کہنا تھا کہ نادر خانی کو پھانسی کا سامنا ہے۔ قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کئے جانے کے موقع پر بیس کے قریب افراد موجود تھے جبکہ چرچ کی طرف جانے والی سڑک پر پولیس افسران تعینات تھے۔ واقعہ کے چند لمحے بعد شہر کے محکمہ آگ نے چرچ کو شہر کے فائر آرڈیننس کی خلاف ورزی کا نوٹس بھیجا۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے ٹیری جونز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اقدامات پر از سر نو غور کرے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے افغانستان اور دنیا میں کہیں اور تعینات امریکی فوجیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ 2011ء میں جونز کے سسٹنٹ پادری وائن سیپ نے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا تھا اور پھر اسے انٹرنیٹ پر شائع کیا تھا جس کے بعد افغانستان میں تشدد کے واقعات میں کم از کم با رہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : علاقائی /اہم خبریں