دو ٹکے کے ’ڈی سی او ‘ کی ٹیچر سے جنسی زیادتی ، سر اور مو نچھیں مونڈ دیں

دو ٹکے کے ’ڈی سی او ‘ کی ٹیچر سے جنسی زیادتی ، سر اور مو نچھیں مونڈ دیں
 دو ٹکے کے ’ڈی سی او ‘ کی ٹیچر سے جنسی زیادتی ، سر اور مو نچھیں مونڈ دیں

بھکر (مانیٹر نگ ڈیسک) ڈی سی ا و بھکر کے آفس کے ایک اہلکار شیر بہادر نے سکول ٹیچر پر بہیمانہ تشددکرکے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ ڈالیں۔ پولیس نے مقدمہ درج تو درج کرلیا لیکن ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔بھکر کے نواحی علاقہ نواں گسوں کے سکول ٹیچر ذوالفقار علی کا بھتیجا احمد ڈی سی او آفس کے ملازم شیر بہادر کی گاڑی پر کنڈکٹر تھا مگر کئی ماہ کی تنخواہ نہ دینے کی وجہ سے ذوالفقار علی نے اپنے بھتیجے کو کام پر جانے سے روک دیا تو شیر بہادر نے اس کو دھمکی دی کہ وہ اس کو اس حرکت کا مزہ چکھائے گا اور پھر ذوالفقار علی کو اپنے ساتھیوں نسیم، صفدر ، ارشد، ظفر وغیرہ کے ساتھ پکڑ لیا۔ اس کو ہنٹروں اور ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے سر کے بال اور مونچھیں بھی موند ڈالیں۔ استاد ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ شیر بہادر اور اس کے ساتھیوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی ۔ ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہی ہے اور مقدمہ درج ہوجانے کے باوجود بھی کسی ملزم کی تاحال کوئی گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...