شریف فیملی کی آمدن اور ٹیکسوں کی تفصیلات میڈیا کے سپرد

شریف فیملی کی آمدن اور ٹیکسوں کی تفصیلات میڈیا کے سپرد
شریف فیملی کی آمدن اور ٹیکسوں کی تفصیلات میڈیا کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف برادران کی جانب سے مہران بینک سے قرضہ لینے سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ اور شریف فیملی کی پچاس سال کے دوران کُل آمدن اور ادا کئے جانیوالے ٹیکسوں کی تفصیلات میڈیا کو مو صو ل ہو گئی ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام” کیوں“ میں سپریم کورٹ میں پیش کی جانیوالی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی 1994ء میں تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق مہران بینک بنانے کی اجازت اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی جسے 60 کروڑ روپے سے شروع کیا گیا تھا۔ بعد ازاں نواز شریف کے فون پر ایک ہی دن میں شریف خاندان کا اکاو¿نٹ کھول کر 20 کروڑ روپے کا قرضہ جاری کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق یہ قرضے شریف خاندان اور ا±ن کے عزیزوں کی چار کمپنیوں کو دیے گے جسے کبھی واپس نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں اسے "بیڈلون"قرار دیا اور کہا گیا کہ یہ سیاسی رشوت تھی۔ شریف خاندان کی 1945ء سے 1994ء تک کل آمدن پچاس برسوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ آمدن ہوئی اور تقریباً 30 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔ میاں نواز شریف نے 1971ء سے 1994ء کے دوران 38 روپے آمدن ظاہر کی جس پر 10 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔

مزید :

بزنس -