لیاری آپریشن: راکٹ حملے میں دوبچے زخمی، شیرشاہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، پولیس کے چھاپے میں لیاری گینگ وار کے نوملزمان گرفتار

لیاری آپریشن: راکٹ حملے میں دوبچے زخمی، شیرشاہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں ...
لیاری آپریشن: راکٹ حملے میں دوبچے زخمی، شیرشاہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، پولیس کے چھاپے میں لیاری گینگ وار کے نوملزمان گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری کے علاقے کلری میں راکٹ حملے میں دوبچے زخمی اورشیرشاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25ہوگئی جبکہ مشتعل افراد نے دوبسوں کو آگ لگادی، لیاری کے علاقے سے نقل مکانی جاری ہے۔ پولیس نے لیاقت آباد سے لیاری گینگ وار کے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے اورآخری اطلاعات تک کلری کے علاقے ابراہیم مسجد کے قریب دوراکٹ حملے کیے گئے ہیں جن میں دوبچے زخمی ہوگئے ہیں اور مجموعی طورپر اب تک 25افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ پیر کی صبح شیرشاہ کے علاقے پراچہ چوک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں دوزخمی بھی دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں رضوان ،جنیداوراحمدشامل ہیں۔ واقعہ کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اورنامعلوم مشتعل افراد نے دومنی بسوں کو آگ لگادی۔ پولیس اور رینجر کی بھاری نفری نے صورتحال پرقابو پالیا تاہم صبح کھلنے والے کاروباری مراکز بندہوگئے۔ اُدھرپاک کالونی کے علاقے میں بھی مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور ٹائرجلا کر سڑک بلاک کردی۔ لیاری کے کشیدگی والے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے اور چاردن سے بجلی اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔ دوسری طرف پولیس کے سپیل انوسٹی گیشن یونٹ نے لیاقت آباد کے سی ون ایریامیں چھاپہ مار کرلیاری گینگ وار کے نوملزمان کو گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیاہے۔ فیڈرل بی ایریامیں نامعلوم ملزمان نے گاڑی کو نذرآتش کردیا۔

 

 

 

مزید : سیاست /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...