جیسے فیصلے ہورہے ہیں وہ آزاد عدلیہ کے نہیں ہیں:پیر مظہر الحق

جیسے فیصلے ہورہے ہیں وہ آزاد عدلیہ کے نہیں ہیں:پیر مظہر الحق

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے دور میں اعلیٰ عدلیہ پرجو حملہ کیا وہ عوام بھولے نہیں ہیں ۔جس طرح کے فیصلے ہورہے ہیں وہ آزاد عدلیہ کے نہیں ہیں ۔ دادو میں پیرالہی بخش لاء کالج، گرلس ہائی سکول میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ شاید وہ اب بھی خود کو وزیر اعظم سمجھ رہے ہیں ، ان کو اس طرح کی باتیں زیب نہیں دے رہی ہیں وہ بھول رہے ہیں کہ اب وزیر اعظم نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں اندرون سندھ سے کوئی جج مقرر نہیں ، وہاں بھی انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔ پیر مظہر الحق کا کہنا تھاکہ این جی اوز،میڈیا اور دیگر نجی اداروں میں کام کرنے والے محکمہ تعلیم کے 372 گھوسٹ ملازمین کےخلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ ان کے خلاف نیب کو بھی کارروائی کرنے کا تحریر کیا گیا ہے۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...