پیپکو کی گیس فراہمی معطل، شاٹ فال بڑھ گیا

پیپکو کی گیس فراہمی معطل، شاٹ فال بڑھ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)واجبات کی عدم ادائیگی پر سوئی نادرن گیس کمپنی نے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی ( پیپکو ) کی گیس فراہمی معطل کردی ہے جس کے بعد شاٹ فال بڑھ گیاہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ہاﺅسز کو 260ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جارہی تھی جوعدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کردی گئی ہے۔ سوئی نادرن حکام کے مطابق وعدے کے باوجود پیپکو نے 22ارب روپے ادانہیں کیے۔ پیپکو ذرائع کاکہناہے کہ گیس کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد بجلی کی طلب اوررسد میں فرق چھ ہزارمیگاواٹ سے تجاوزکرگیاہے۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...