سکول میں گندم کی فصل کٹائی کے لیے تیار، دیواروں پر مکڑیوں کا مسکن

سکول میں گندم کی فصل کٹائی کے لیے تیار، دیواروں پر مکڑیوں کا مسکن
 سکول میں گندم کی فصل کٹائی کے لیے تیار، دیواروں پر مکڑیوں کا مسکن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنمنٹ گرلزمڈل سکول لنڈی اخون میں گندم کی فصل کٹائی کے لیے تیاراور فرصت کے لمحات میں سکول کی عمارت مقامی افراد کا مسکن ہے ۔نجی چینل کی رپورٹ کے طمابق گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لنڈی اخون 2008ءمیں دوسال کے عرصے میں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیامگر آج تک اساتذہ کی تعیناتی نہ ہوسکی ۔ سکول کے لان میں گندم کی فصل کٹائی کے لیے تیار ہے جبکہ فارغ اوقات میں مقامی لوگ سکول کے برآمد میں حقہ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سکول میں اُستاد کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچے بھی سکول کے لان میں اُگی گندم کی فصل میں کھیلتے دکھائی دیئے ۔چارکمروں پر واقع سکول کے فرش پر کوڑا کرکٹ اور دیواروں پر مکڑیوں کا بسیراہے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن افتخار احمد نے دعویٰ کیاہے کہ اِسی ماہ سکول کھل جائے گااور کمی پوری کردی جائے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -