پیرو کے سمندرمیں سینکڑوں ڈولفن اورمچھلیاں مرگئیں

پیرو کے سمندرمیں سینکڑوں ڈولفن اورمچھلیاں مرگئیں
 پیرو کے سمندرمیں سینکڑوں ڈولفن اورمچھلیاں مرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) پیرو کے سمندرمیں پراسراربیماری سے سینکڑوں ڈولفن اوردوسرے آبی پرندے مرگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت لیما کے شمالی ساحلی علاقوں میں چنددنوں کے دوران تقریباً بارہ سو آبی پرندے مردہ حالت میں پائے گئے اورجنوری سے اب تک آٹھ سو ڈولفن بھی مردہ پائی گئی ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ آبی حیات کی موت کی وجہ کوئی وائرس ہوسکتاہے تاہم موت کی وجوہات جاننے کے لیے پرندوں کے جسم کے ٹکڑے اورسمندری پانی کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔