برطانوی معیشت جلد مالیاتی بحران سے قبل کی صورتحال پر واپس آجائے گی،ماہرین

برطانوی معیشت جلد مالیاتی بحران سے قبل کی صورتحال پر واپس آجائے گی،ماہرین

  



لندن(اے پی پی) ماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ برطانیہ کی معیشت میں بہتری کی صورتحال اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ یہ جلد عالمی مالیاتی بحران سے قبل کی صورتحال پر واپس آجائے گی۔آج متوقع سرکاری رپورٹ میں اس چیز کا قوی امکان ہے کہ 2014 ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران تیز برطانوی اقتصادی ترقی کے حوالے سے واضح طور پر حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔سرکاری غیر حتمی رپورٹس کے مطابق 2013 ءباالخصوص گزشتہ 12 ماہ کے دوران برطانوی معیشت نے تیزی سے ترقی کی اور توقع ہے کہ یہ گروپ 7 کے دیگر ممالک سے بہتر شرح ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی کساد بازاری کے بعد برطانوی معیشت نے بحالی کیلئے طویل اور کٹھن سفر طے کیا ، اس دوران حکومت کو شہریوں کی جانب سے بے جا مالیاتی تصرف بھی پابندی عائد کردی۔انھوں نے کہا کہ 2013 ءکے اختتام پر برطانوی اقتصادی شرح نمو کی بلند شرح، 2008 ءکی پہلی سہ ماہی کی شرح سے صرف 1.4 فیصد کم تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ 2014 ءکے ابتدائی تین ماہ کے دوران مجموعی قومی پیداوار 0.9 فیصد رہی جوکہ 2013ءکی آخری سہ ماہی سے زیادہ تھی۔       

مزید : کامرس