لاہور چیمبر کی سٹیٹ بینک کے نئے گورنر اشرف محمود وتھرا کو مبارکباد

لاہور چیمبر کی سٹیٹ بینک کے نئے گورنر اشرف محمود وتھرا کو مبارکباد

  



لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے گورنر اشرف محمود وتھرا کو یہ اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایک تجربہ کار معیشت دان ہونے کی حیثیت سے وہ ملک و قوم اور کاروباری برادری کی معاشی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے لیے گورنر سٹیٹ بینک کو نئی پالیسیاں وضع کرنا ہونگی۔

انہوں نے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی توجہ مارک اپ کی زیادہ شرح کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں لہذا مارک اپ کی شرح میں کمی لانا ضروری ہے۔ انہوں نے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ ملک کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرکے تاجر برادری کو مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں۔

مزید : کامرس


loading...