ایف پی سی سی آئی اور ملحقہ ایسوسی ایشنوں کا پاک فوج سے اظہاریکجہتی
لاہور (وقائع نگار )فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری اور اس سے ملحقہ تمام صنعت و تجارت کی ایسو سی ایشنو ں کے رہنماﺅ ں نے افواج پاکستان کے سا تھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے صدر ذکر یا عثمان اور سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹر ک میڈیا پر افواج پاکستان پر تنقید کی مذمت کی ہے۔جس سے جگ حسائی ہوئی ہے اور دشمن کے مقاصد پورے ہو تے ہیں ۔ ملک بھر کی تاجر بر ادری فوج کے ساتھ شا نہ بشن نہ متحد کھڑی ہے اور کسی صورت دشمن کے مذ مو م عزائم کا ایجنڈا پورا نہیں ہو نے دیں گے ۔انھو ں نے کہا کہ چیمبرز آف فیڈریشن ، سارک چیمبر کے چیئر مین ،صدور اور ایگزیکٹو ممبران فوج کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہیں ۔اس مو قع پر سارک چیمبرز کے نائب صدر افتخار علی ملک نے مز ید کہا کہ ہم برسرپیکار دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے مثال کردار کو فراموش نہیں کر سکتے ۔انھو ں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اور فوج کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ انشاءاللہ ملک ترقی و خو شحالی کی راہ پر گا مز ن ہو گا اور ملکی معیشت پروان چڑھے گی۔