پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)قرضے لیا ہے تو شرائط بھی ماننا پڑیں گی، عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام دبئی میں پاکستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ بنانے میں مصروف ہیں، وزارت خزانہ کا کہنا ہے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان آج سے دبئی میں مذاکرات شروع ہو رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف حکام نئے مالی سال کے لئے مالی خسارے سمیت دیگر اہداف کے حصول کے لئے اقدامات اور ممکنات کا بھی جائزہ لیں گے، رواں مالی سال کی بجٹ دستاویز کی منظوری بھی آئی ایم ایف نے مارچ 2013 میں دی تھی۔ تاہم آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف سے ڈسکس کرنے کے بعد حکومت اس پر کابینہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔ ادھر وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی سے متعلق معاشی اہداف اور تخمینوں کا جائزہ لیں گے، جس کے اطمینان کے بعد قرضے کی اگلی قسط دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...