ڈالر کو استحکام حاصل،سونے کی قیمت میں کمی

ڈالر کو استحکام حاصل،سونے کی قیمت میں کمی

  



سنگا پور(اے پی پی) ایشیاءکی فوریکس مارکیٹس میں امریکی ڈالر کو جاپانی ین کے مقابلے استحکام حاصل رہاجبکہ سونے کی قیمت میں کمی آئی۔ منگل کو امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 102.50 ین رہی جو کہ نیو یارک ٹریڈ میں 102.45ین تھی۔ یورپین سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ 142.05 ین اور 1.3861 امریکی ڈالر رہی ۔

بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی۔ منگل کو مڈ مارننگ ٹریڈ میں سونے کی ڈیلیوری برائے جون اور جولائی 1,295.34 ڈالر فی اونس میں ہویی جو نیو یارک ٹریڈ میں 1,301.45 ڈالر فی اونس رہی تھی۔

مزید : کامرس