تارا گروپ پاکستان کی پہلی سالانہ کانفرنس کامدینہ منورہ میں انعقاد

تارا گروپ پاکستان کی پہلی سالانہ کانفرنس کامدینہ منورہ میں انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تارا گروپ پاکستان کی پہلی سالانہ کانفرنس بمقام مدینہ منورہ سعودی عرب میں ہوئی۔ اس کانفرنس کے موقعہ پر ملک بھر سے تارا گروپ کے فرنچائزز اور انکی فیملیز نے تارا گروپ کے پلیٹ فارم سے عمرہ کی سعادت حاصل کی چیئرمین تارا گروپ ڈاکٹر خالد حمید نے مدینہ منورہ کے مقامی ہوٹل میں کانفرنس کے شرکاءکو خوش آمدید کہا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے فرنچائزز کو مبارک باد پیش کی۔کہ تارا گروپ ایگروانڈسٹری میں ملک کی پہلی کمپنی ہے۔ جس نے اپنی 1st Annual conference کا انعقاد مدینہ منورہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی انتھک محنت اور گروپ کی قیادت پر اعتماد سے آج انڈسٹری میں تارا گروپ نے مختصر عرصہ میں مثالی مقام حاصل کرلیا۔ کانفرنس کے موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے فرنچائزز میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ سال 2013ءکانیشنل چیمپیئن تتلہ زرعی سروسز (کوٹلی باوا) قرار پایا۔ کانفرنس میں لکی ڈرا کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے تحت فرنچائز میں لاکھوں روپے کے بیش قیمت انعامات تقسیم کئے گئے۔ چیئرمین تارا گروپ ڈاکٹر خالد حمید نے کہا کہ تارا گروپ کی قیادت انڈسٹری میں Trend Setter کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی ہم اس روایت کو برقرار رکھیں گے۔

مزید :

کامرس -