والٹ ڈزنی کا شنگھائی میں مزید 800 ملین ڈالر لگانے کا اعلان

والٹ ڈزنی کا شنگھائی میں مزید 800 ملین ڈالر لگانے کا اعلان

  



واشنگٹن (اے پی پی) امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی نے شنگھائی میں ڈزنی ورلڈ پر مزید 800 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈزنی شنگھائی شنڈی گروپ کے ساتھ مل کر چین میں اپنا پہلا ڈزنی تھیم پارک تعمیر کر دیا ہے جس پر ڈزنی کی طرف سے کل خرچہ 5.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ ڈزنی کے مطابق وہ اضافی 800 ملین ڈالر سے تھیم پارک کی مختلف جگہوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ اس منصوبے میں ڈزنی کی حصص داری 43 فیصد اور شنگھائی کی شنڈی گروپ کی 57 فیصد ہے۔ وہاں اس پارک کی تعمیر 2011ءمیں شروع ہوئی جس کے کچھ حصے عوام کیلئے کھلے ہیں۔ اس پارک کو مکمل طور پر دیکھنے اور پرکھنے کیلئے تین گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ ڈزنی کے امریکہ کے علاوہ پیرس، ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں ڈزنی ورلڈ نامی تھیم پارک موجود ہیں۔

مزید : کامرس


loading...