یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کاپچیس کروڑ منافع اور 31 فیصد بونس کا اعلان

یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کاپچیس کروڑ منافع اور 31 فیصد بونس کا اعلان

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)یونائیٹڈ انشورنس کمپنی نے 54ویں اجلاس عام میں سال 2013کیلئے پچیس کروڑ منافع اور اکتیس فیصد بونس کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمپنی کے اجلاس عام میں کمپنی کے چئیرمین خواص خان نیازی نے شئیر ہولڈرز کو کمپنی کے مالیاتی و دیگر امور اورمجموعی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گزشتہ سال ایک ارب بہتر کروڑکا کاروبار کیا گیا جس سے ادارے کو 250ملین منافع ہوا۔

انھوں نے کہا کہ اختیاری سرمایہAuthorised Capital)) دو رارب روپے اور(Paid Up Capital)بانوے کروڑ ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کمپنی کی انتظامیہ اور اہلکاروں کی لگن ترقی کا سبب بنی ہے۔ اس موقع پر گروپ چئیرمین میاں شاہد نے شرکاءکو ایک تکافل کمپنی کے آغاز اور کئی دیگر منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ شرکاءنے کمپنی کے حسابات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : کامرس


loading...