میزان بینک کے شریعہ بورڈ نے جنرل گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی

میزان بینک کے شریعہ بورڈ نے جنرل گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) میزان بینک کے شریعہ بورڈ نے کنونشنل بینک کے آپریشنز کو شریعہ کمپلائنٹ آپریشنز میں ڈھالنے کیلئے جنرل گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی ہے۔ شریعہ بورڈ نے روائتی بینک کے آپریشنز کو اسلامی بینکاری میں ڈھالنے کیلئے اہم معاملات پر مینجمنٹ کو رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روائتی بینک کی بیلنس شیٹ میں اثاثوں اور قرضوں سے متعلق رہنما اصولوں کی بھی منظوری دی۔ شریعہ سپروائزری بورڈ کی میٹنگ دارالعلوم کورنگی میں جسٹس ریٹائرڈ مفتی محمد تقی عثمانی کی زیرِ صدارت ہوئی جس میں خصوصی شرکت کیلئے بحرین سے شریعہ اسکالر شیخ عصام ایم اسحاق تشریف لائے تھے۔

میٹنگ میں ڈاکٹر محمد عمران عثمانی کے علاوہ بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، ڈپی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام، ہیڈ آف پراڈکٹ ڈیولپمنٹ احمد علی صدیقی اور دوسرے ممبران نے بھی شرکت کی۔شریعہ بورڈ نے سکوک اور میوچل فنڈز کے ساتھ استعمال کیلئے 3نئی پراڈکٹس کے اسٹرکچر کی بھی منظوری دی۔ یہ پراڈکٹس روائتی بینکاری آپریشنز کو اسلامی بینکاری میں تبدیل کرنے کیلئے تیاری کی گئیںہیں۔بورڈ نے میزان بینک کی شریعہ کمپلائنس پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے جاری کوششوں کو سراہا اور کہاکہ میزان بینک دنیابھر کے اسلامی بینکوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔

مزید :

کامرس -