وزیرصنعت سندھ کا ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس پراطمینان کااظہار

وزیرصنعت سندھ کا ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس پراطمینان کااظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت سندھ رﺅف صدیقی نے سائٹ کے علاقے سے اسمگل شدہ سامان کے کنٹینرز اور ٹرکوں کو منتقل کرنے کا کام ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے مکمل کئے جانے پر اپنے اطمینان کااظہار کیا۔ یہ دیرینہ مسئلہ صنعتکاروں کیلئے شدید دشواریوں اور امن و امان کے مسائل کا باعث تھا۔ تفصیلات کہ مطابق سائٹ لمیٹڈ کے علاقے میں واقع ایک ملٹی نیشنل کمپنی بریڈ ہڈسن پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے سائٹ میں واقع کسٹم انٹیلی جنس کے ویئرہاﺅس کے باہر اسمگل شدہ سامان کے متعدد کنٹینر اور ٹرک کھڑے کئے جانے کی شکایت کی جن کے سبب یہ راستہ بلاک تھا اور لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا تھا۔صنعتکاروں کو بھی اپنی مصنوعات کی نقل و حمل میں شدید مشکلات پیش آرہی تھیں۔ مزید یہ کہ شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد ان کنٹینرز اور ٹرکوں کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے۔
 اور ان کے پیچھے چھپ کر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے۔صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رﺅف صدیقی نے اس معاملے کی اطلاع پرسخت ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس محمد آصف مرغوب صدیقی کو فوری طور پریہ دیرینہ مسئلہ حل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ ان کی ہدایات پر تمام کنٹینرز اور ٹرکوں کو یہاں سے ہٹا کر روڈ کو صاف اور کشادہ کر نے کا کام مکمل ہونے پر رﺅف صدیقی نے اطمینان کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس محمد آصف مرغوب صدیقی کی کوششوں کی تعریف کی۔ بریڈ ہڈسن پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کمپنی نے بھی صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رﺅف صدیقی کی فوری ہدایات پر صنعتکاروں کے اس دیرینہ مسئلے کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

کامرس -