اینگرو کارپوریشن کا انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو اپنے 5.70 ملین حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

اینگرو کارپوریشن کا انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو اپنے 5.70 ملین حصص فروخت ...

  



اسلام آباد (اے پی پی) اینگرو کارپوریشن نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو اپنے 5.70 ملین حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی بینک کے ذیلی ادارے آئی ایف سی کو شیئروں کی فروخت اینگرو کے شیئر ہولڈرز اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) کی اجازت کے بعد کی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط کے مطابق شیئرز کی فروخت سے کمپنی کے قرض کی ادائیگی میں بھی مدد ملے گی۔

 کیونکہ آئی ایف سی نے 7ملین ڈالر کے قرضہ کو شیئرز میں تبدیل کرنے پر رضا مندی ظاہرکی ہے۔ کمپنی جلد ہی 7ملین ڈالر مالیت کے 5.7ملین شیئر آئی ایف سی کو جاری کردے گی۔

مزید : کامرس


loading...