ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹٹیوٹ کالاہور میںجدید تربیتی منصوبے کا باقاعدہ آغاز

ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹٹیوٹ کالاہور میںجدید تربیتی منصوبے کا باقاعدہ آغاز

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹٹیوٹ (ڈی ٹی آئی) نے لاہور میں اپنے نئے 40,000 مربع فٹ جدید تربیتی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ڈیسکون ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم (ٹی وی ای ٹی) کا سب سے پہلا ادارہ ہے جو ڈیسکون انجنیئرنگ کی سرپرستی میں 2006 ءمیں قائم کیا گیا اور اس کا مقصد کم مراعات یافتہ نوجوانوں کو ہنر پر مبنی تربیت فراہم کرنا ہے۔اپنے قیام کے بعد سے ڈی ٹی آئی 20,000 سے زیادہ نوجوانوں کو 14 مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت فراہم کر چکا ہے مثلًا ویلڈنگ، پائپ فیبرکیشن، وغیرہ۔ڈی ٹی آئی ایک غیر منافع جاتی ادارہ ہے۔

 اور اس کا لاہور میں 10 ایکڑ پر محیط ایک جدید کیمپس ہے۔ ڈی ٹی آئی کا فلسفہ ہے ”تعلیم برائے روزگار“، اور مذکورہ نئے منصوبے سے اس کو پہلے سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کا بھرپور موقع ملے گا تاکہ انہیں صنعت میں مفیدروزگار کے لئے تیار کیا جاسکے، یا وہ کوئی اپنا مناسب کاروبار شروع کرسکیں۔افتتاحی تقریب میں معز ّزین کی بڑی تعداد نے شرکت کی بشمول کلیدی اسٹیک ہولڈر مثلًا پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی)، عطیات دینے والے ادارے مثلًا GIZ (جرمن ایجنسی فار انٹرنیشنل کوآپریشن)، کارپوریٹ سیکٹر، اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رزّاق داو¿د نے کہا: ”ہمارے مُلک میں کم مراعات یافتہ نوجوانوں کی تعداد لاکھوں میںہے جنہیں اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ہماری صنعت کو بھی بہتر معیار کے ہنرمند کاریگروں کی بھی بہت ضرورت ہے، اور اس مُلک کے باشندوں کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تعلیم اور ہنر پر مبنی عملی تربیت کے ذریعے ان نوجوانوں کی بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کریںجس سے انہیں اپنے روزگار میں بہتری لانے کا موقع بھی حاصل ہو اور ہماری صنعت کی ضرورت بھی پوری ہو۔ڈی ٹی آئی کا نیا جدید منصوبہ ہمیں اپنی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے اور طلبہ کی بڑی تعداد کو یہاں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع پیش کرتا ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ڈی ٹی آئی کا نیا منصوبہ پاکستان میں ٹی وی ای ٹی کی سطح کے لئے نئے معیار قائم کرتا ہے۔“ پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے سی ای او علی سرفراز نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا: ”ہمارے ادارے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مُلک کے غریب اور کمزور عوام کی روزگار تلاش کرنے کی یا موجودہ ملازمت میں ترقی کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے ذریعے ان کو ہنر اور ووکیشنل تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔مجھے یقین ہے کہ پہلے سے بڑی عمارت کی بدولت ڈی ٹی آئی اس مقصد کے حصول کو بامعنی انداز میں آگے بڑھائے گا۔“

مزید : کامرس


loading...