پاکستانی ٹیم 23 ویں ایشین ٹین پین باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی

پاکستانی ٹیم 23 ویں ایشین ٹین پین باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹیم 23 ویں ایشین ٹین پین باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ 19 سے 23 مئی تک تھائی لینڈ میںکھیلی جائے گی۔ پاکستان باﺅلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحمان نے کہا کہ انٹرنیشل ایونٹ میں ہماری چھ رکنی ٹیم حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹین پین باﺅلنگ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 23 ویں ایشین ٹین پین باﺅلنگ چیمپئن شپ کےلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور امید ہے ٹیم اچھے نتائج دے گی۔ اعجاز رحمان نے مزید کہا کہ یہ کھیل دنیا کے 120 ممالک میں کھیلا جاتا ہے، ہمارے پاس عالمی سطح کے باﺅلنگ کلب نہیں، اگر حکومتی سطح پر باﺅلنگ کلب بن جائے تو اس سے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔