100انڈیکس بیک وقت دو نفسیاتی حدوں سے گر گیا

100انڈیکس بیک وقت دو نفسیاتی حدوں سے گر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                              کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو بھی اتارچڑھاو¿ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 28600,28500کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میںمزید50ارب 54کروڑ روپے سے زائدکی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 3.31فیصد کم جبکہ 73.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28732پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباو¿، پرافٹ ٹیکنگ اور شہر میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 28288پوائٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس255.03پوائنٹس کمی سے 28436.59 پوائنس پر بند ہوا ۔
مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے82کے کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،270کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ17کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں50ارب 54کروڑ73لاکھ87 ہزار829 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب10ارب 27کروڑ88ہزار583روپے ہوگئی ۔منگل کو کاروباری سرگرمیاں17کروڑ53لاکھ 91ہزار880شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں60لاکھ12 ہزار380شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت190.00روپے اضافے سے4140.00روپے،پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت47.83روپے اضافے سے1299.21روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت395.00روپے کمی سے8505.00روپے جبکہ مچلز فروٹ کے حصص کی قیمت29.00روپے کمی سے660.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کو لافریج پاک کی سرگرمیاں1کروڑ47لاکھ17ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت24پیسے اضافے سے13.56روپے اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 83لاکھ 67ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت28پیسے کمی سے 17.06روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس179.91پوائنٹس کمی سے19846.40پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس365.42پوائنٹس کمی سے45408.84جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس157.98پوائنٹس کمی سے 21252.32پوائنٹس پر بند ہوا

مزید :

کامرس -