ورلڈ جونیئر ایونٹ میں قومی انڈر 19 ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز آئندہ ماہ ہونگے

ورلڈ جونیئر ایونٹ میں قومی انڈر 19 ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز آئندہ ماہ ہونگے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ جونیئر ٹیم ایونٹ میںقومی انڈر 19 ٹیم کے انتخاب کےلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہونگے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ٹرائلز کےلئے 8سے 10 کھلاڑیوں کو مدعو کیاجائے گا جن میں سے باصلاحیت4 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ منتخب شدہ چاروں کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کےلئے بلائیں گے اور انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈ جونیئر انڈر19سکواش ٹیم ایونٹ رواں سال اگست میں نیمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...