گولڈن سٹار کا صدیق میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کےلئے کوالیفائی

گولڈن سٹار کا صدیق میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کےلئے کوالیفائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)گولڈن سٹار کر کٹ کلب اور ماڈل ٹاﺅن گرینز کر کٹ کلب نے ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ میں کلب کر کٹ کے کسی ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے اس میچ میں مجموعی طور پر 481رنز سکور ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 31چھکے اور 43 چوکے لگے۔ اس ریکارڈ ساز میچ میںگولڈن سٹار کر کٹ کلب نے ماڈل ٹاﺅن گرینز کر کٹ کلب کو 25 ر نز سے شکست دے کر صدیق میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا، گولڈن سٹار کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ جواب میں ماڈل ٹاﺅن گرینز کی ٹیم 19ویں اوور کی آخری گیند پر 228 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی جبکہ مسعود الکونین اور محمد امیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ لیفٹ آرم سپنر صداقت علی کو شاندار سپن باﺅلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔