ملک میں ہر تین میں سے ایک شخص غریب ہے:وفاقی ادارہ شماریات

ملک میں ہر تین میں سے ایک شخص غریب ہے:وفاقی ادارہ شماریات

  



                                          کراچی (اکنامک رپورٹر)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہر تین میں سے ایک شخص غریب ہے۔ غربت کے خاتمے کیلئے گذشتہ سال تین حکومتوں میں سے کسی نے بھی غربت میں کمی کے لئے کوششیں نہیں کیں۔ ادارہ شماریات پاکستان کے تحت 75520 خاندانوں کے سروے کے مطابق پاکستان میں گذشتہ مالی سال غریب طبقے کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی، سروے کے مطابق ہر تین میں سے ایک فرد غریب ہے، گذشتہ سال ہر پانچ میں سے ایک خاندان کی طرز زندگی میں معمولی بہتری آئی، جو صرف 20 فیصد کے برابر ہے، جبکہ 43 فیصد خاندانوں کے معیار زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال پاکستان پیپلز پارٹی،، نگراں حکومت اور موجودہ حکومتوں کے ادوار میں ملک سے غربت میں کمی اور خاتمے کے لئے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے، جس سے33فیصد پر مشتمل غریب طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔

مزید : کامرس


loading...