پی ایس بی کے زیرِ اہتمام مختلف سپورٹس اکیڈمیز کے دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ 12مئی کو ہوں گے

پی ایس بی کے زیرِ اہتمام مختلف سپورٹس اکیڈمیز کے دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام مختلف سپورٹس اکیڈمیز کے دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ 12 اور 13 مئی کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دو روزہ ٹرائلز میں اتھلیٹکس، فٹ بال، ہاکی اور والی بال شامل ہیں ۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی پاکستان سپورٹس بورڈ کے اکیڈمک ونگ میں 7 اور 8 مئی کو دفتری اوقات کے دوران پیدائش کے دستاویزی ثبوت کے ہمراہ اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے بغیر کسی کھلاڑی کو ٹرائلز میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ ٹرائلز نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اورجناح سٹیڈیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں دِن 10:00بجے شروع ہوں گے۔ دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی جن کی عمریں14 - 19سال کے درمیان ہوں کومطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ایک سفید اور ایک رنگدار ٹی شرٹ کے ہمراہ ٹرائلز کیلئے حاضر ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...