پاکستان کا ہاکی میں کھویا ہوا مقام بحال کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں

پاکستان کا ہاکی میں کھویا ہوا مقام بحال کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اولیمپئن اختر رسول نے ہاکی کے میدان میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام بحال کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے میرٹ پر انتخاب کو یقینی بنایا جائے گا، نچلی سطح پر ٹرائلز منعقد کروانے کا مقصد ملک میں ہاکی کی بنیادوں کو مضبوط کرنا اور ہاکی کے کھیل کو سیاست سے پاک کر نا ہے، سکول کالجز کی سطح پر اور جونیئر ٹورنامنٹس کا انعقاد اولین ترجیح ہے، ہاکی کی بحالی کیلئے کارپوریٹ سیکٹرکو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ملنے والی مالی گرانٹ میں پوری قوم کا سرمایہ شامل ہے اس کے استعمال کو شفاف بنانے کیلئے پی ایچ ایف کے اکاونٹ کی تفصیلات ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول نے کہا کہ میرا مقصد ہاکی کو سیاست سے پاک کرنا ہے جس میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے، اگر کسی کھیل میں سیاست ہوگی تو اس میں کھیل اور کھلاڑیوں کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہناز شیخ ہمارے مخلص دوستوں میں شامل ہیں ان کے آنے سے ہاکی میں بہتری آئے گی اور ان کو ٹیم کے معاملات میں فری ہینڈ دیا ہے ان کے معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی جائیگی بلکہ پی ایچ ایف صرف مانیٹرنگ کرے گی۔

 اختر رسول نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ 3 مئی سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں ہوگا جس کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی میں ہر روز کوئی نہ کو ئی نئی ٹیکنیکس آتی رہتی ہیں اور ہرکھلاڑی ہاکی کا طالب علم ہوتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...