لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                       لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا ۔ مجموعی طور پر91کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ ایل ایس ای 5 انڈیکس 50.34 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5174.04پربندہوا ۔10کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 28کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔جبکہ مارکیٹ میںکل43لاکھ83 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںفرسٹ کیپیٹل ایکوئٹیز لمیٹڈکے25لاکھ حصص۔ عسکری بنک لمیٹڈ کے3لاکھ69 ہزار500 حِصص۔جبکہ سلک بنک لمیٹڈ کے2 لاکھ99ہزار500حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت25.61روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت13.00 روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -