جونیئر انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ، پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز 10 مئی کو ہونگے

جونیئر انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ، پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز 10 مئی کو ہونگے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)33 ویں جونیئر انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ، پنجاب کی دو ٹیموں کے چناﺅ کےلئے ٹرائلز 10 مئی کو لاہور میں ہوں گے۔ جونیئر انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 14 سے 25 مئی تک پاکستان سٹیڈیم، کراچی میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب کی دو ٹیمیں حصہ لیں گی، ان ٹیموں کے چناﺅ کےلئے ٹرائلز پی ایچ اے کی سلیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی 10 مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوں گی۔

 پی ایچ اے کے مطابق یکم جنوری 1996 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...