تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  



                          سنگا پور(اے پی پی) ایشیاءکی خام تیل کی مرکزی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ منگل کو نیو یارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ(لائیٹ سویٹ آئل) برائے جون 15 سینٹ اضافے کے ساتھ 100.99 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کی جون کے لئے سپلائی 23 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 108.35 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔

 یو کرین کی صورتحال جو کہ روس سے قدرتی گیس برآمد کرنے والا بڑا ملک ہے کے بارے سرمایہ کار نہایت محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ جس کے باعث عالمی و علاقائی مارکیٹس میں کھل کر کاروباری سرگرمیاں دیکھنے کو نہیں مل رہی ہیں۔

مزید : کامرس


loading...