مائیکل کلارک نے میچز کے دوران اسٹیڈیمز بھرنے کا فارمولا پیش کردیا

مائیکل کلارک نے میچز کے دوران اسٹیڈیمز بھرنے کا فارمولا پیش کردیا

  



 سڈنی(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے میچز کے دوران اسٹیڈیمز بھرنے کا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تماشائیوں کو تفریح فراہم کرنے پر سرمایہ کاری کی جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہاکہ میچز کے وقفے دوران منتظمین شائقین کی تفریح کےلئے میوزک کا انتظام کرتے ہیں، اسٹیڈیمز میں موجود افراد کےلئے چھوٹے چھوٹے مقابلے ہوتے ہیں جس میں جیتنے والے انعام کے حقدار بن جاتے ہیں، انہیں بعض اوقات انتہائی پرتکلف کھانے بھی پیش کیے جاتے ہیں، یہ باتیں انہیں اہل خانہ کے ساتھ اسٹیڈیمز کا رخ کرنے کی ترغیب دیتی ہیں، تماشائی ہرلمحے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، میچز دیکھنے کا جو تجربہ مجھے امریکا میں ہوا ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں ہوسکا اس قسم کے اقدامات نہ صرف کرکٹ میدانوں سے روٹھے ہوئے فینز کو واپس لاسکتے ہیں بلکہ ان لوگوں کیلئے بھی کشش کا باعث بن سکتے ہیں جو عام طور پر میچز دیکھنے کیلئے میدانوں تک جانے سے گریز کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی