تیسری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمن کرکٹ چیلنج ٹرافی (آج) شروع ہوگی

تیسری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمن کرکٹ چیلنج ٹرافی (آج) شروع ہوگی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام تیسری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمن کرکٹ چیلنج ٹرافی آج سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ میں چار ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں زیڈ ٹی بی ایل، سیف سپورٹس ساگا، عمر ایسوسی ایٹس اور ایچ ای سی کے مابین میچز سنگل لیگ کے بنیاد پر ہوں گے۔ ہر روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی جو کہ چار مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیلی ویژن تمام میچز براہ راست دکھائے گا۔

 30 اپریل کو سیف سپورٹس ساگا کا میچ عمر ایسوسی ایٹس کے ساتھ صبح دس بجے اور زیڈ ٹی بی ایل کا ایچ ای سی کے ساتھ میچ دو بجے ہوگا۔ یکم مئی کو سپورٹس ساگا کا میچ ایچ ای سی کے ساتھ دس بجے اور زیڈ ٹی بی ایل کا عمر ایسوسی ایٹس کے ساتھ دو بجے ہوگا۔ دو مئی کو ریسٹ ہوگا جبکہ تین مئی کو زیڈ ٹی بی ایل کا میچ سیف سپورٹس ساگا کے ساتھ دس بجے اور عمر ایسوسی ایٹس کا میچ ایچ ای سی کے ساتھ دو بجے ہوگا ۔چار مئی کو فائنل ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی