قومی کھیل ہاکی میں نئے خون کو لانے کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

قومی کھیل ہاکی میں نئے خون کو لانے کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

  



لاہور(آن لائن) تنزلی کے شکار قومی کھیل ہاکی میں نئے خون کو شامل کرنے لئے لاہور میں دو روزہ اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ آخری مرحلے میں اوپن ٹرائلز آج پشاور میں ہونگے۔ جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے روز ٹرائلز میں ایک سو ساٹھ نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی سمیت سلیکشن کمیٹی کی ممبران اور قومی ٹیم کے مینجر کم ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے باریک بینی سے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ مستقبل میں ان کھلاڑیوں کو سنئیر اور جونئیر ٹیموں کے کیمپس میں شامل کرکے انہیں گروم کیا جاسکے۔ صوبہ خیبر پختوانخواہ میں ایک روزہ ہاکی کے اوپن ٹرائلز انتیس اپریل کی سہ پہر لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم پشاور میں لئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...