پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ(کل) شروع ہوگا

پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ(کل) شروع ہوگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام پی اے ایف بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ(کل) جمعرات سے پی اے ایف کرکٹ گراﺅنڈ ای نائن اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر آپریشنز اور اسلام آباد ٹیم کے کوچ بلال ستی کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، اسلام آباد، ینگ سٹار اور بہاولپور شامل ہیں۔ واضح رہے کہ4 روز ایونٹ4 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی