انشورنس کمپنیوں اور سی ڈی سی میں معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

انشورنس کمپنیوں اور سی ڈی سی میں معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                        کراچی (اکنامک رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کاوشوں سے انشورنس کمپنیوں اور سینٹرل ڈیپازیٹری کمپنی کے درمیان معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر کراچی میں دستخط ہوئے۔دستخطوں کی تقریب میں آصف عارف’ ایس ای سی پی کمشنر انشورنس‘ حنیف جکورا ’سی ای او‘سی ڈی سی‘ کے علاوہ انشورنس کمپنیوں کے اعلیٰ عہدے دار موجود تھے۔اس سال مارچ میں ایس ای سی پی نے ایک انتظامی حکم نامے کے ذریعے انشورنس کمپنیوں کے لیے سی ڈی سی کی رکنیت لازم قرار دی تھی۔ لائف انشورنس انڈسٹری اور تکافل کی کمپنیوں کے لئے سینٹرلائزڈ انفارمیشن شئیرنگ کے نظام کو لازم اختیار کرنے کے احکامات ، ایس ای سی پی کی جانب سے پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں اصلاحات متعارف کروانے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارش پرجاری کیے گئے۔کمیٹی نے اپنی سفارشات حال ہی میں ایس ای سی پی کو پیش کی ہیں۔ ان سفارشات کو عوام کے استفادے کے لیے۲۷ فروری۰۱۴ ۲ کو جاری کر دیا گیا ہے۔ انشورنس اصلاحات کمیٹی‘ جس میں انشورنس کے نامور ماہرین شامل تھے‘ نے ایس ای سی کو پیش کی جانی والی اپنی سفارشات میں لائف انشورنس انڈسٹری اور تکافل کی کمپنیوں کے لیے سینٹرل ڈیپازیٹری کمپنی CDC کے بنائے گئے معلومات کی مرکزیت کے نظام کو لازم کرنے کی سفارش کی تھی۔ان سفارشات کی روشنی میں ایس ای سی پی نے جو انشورنس کمپنیوں کے لیے ضوابط اور ان ضوابط پر عمل درآمد کرانے کے لیے حکومت کی طرف سے مجاز ادارہ ہے ‘ لائف انشورنس انڈسٹری اور تکافل کی کمپنیوں کے لیے سینٹرل ڈیپازیٹری کمپنی کے معلومات کی مرکزیت کے نظام کی لازمی رکنیت اختیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔


 معلومات کی مرکزیت کا نظام کے ذریعے صارفین کا بہتر تحفظ ممکن بنایا جا سکے گا لائف انشورنس کے نظام کو درپیش آسکنے والے ہر قسم کے خطرات کی پیش بندی بھی ممکن بنائی جا سکے گی۔ معاہدے پر دستخط کرنی والی کمپنیوں میں جوبلی لائف انشورنس ،ای ایف یو لائف انشونس ،آدم جی لائف انشورنس ،میٹ لائف ،الیکو پاکستان ،پاک قطر فیملی تکافل اور داو¿د فیملی تکافل شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -