کیونڈش نے ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

کیونڈش نے ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

  



انقرہ(آن لائن) کوئیک اسٹیپ ٹیم کے رائیڈر مارک کیونڈش نے ٹور آف ترکی سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت کر مجموعی برتری برقرار رکھی۔ الانیا سے کیمر تک ریس کا دوسرا مرحلہ ایک سوپچھترکلومیٹر پر محیط تھا۔ مینکس ایکسپریس مارک کیونڈش نے تین گھنٹے پچاس منٹ سترہ سیکنڈز میں فنشنگ لائن عبور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فرانسسکوچیچی دوسرے اور نکولوبونی فیزیو تیسرے نمبر پر رہے۔ دوسرے مرحلے میں کامیابی کی بدولت مارک کیونڈش نے ریس لیڈر کی ٹرکوئس جرسی برقرار رکھی۔

 نکولوبونی فیزیو مجموعی طور پر دوسرے اور ایلیا ویویانی تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...