ویمنز چیمپئنز چیلنج ہاکی لیگ میں (آج) آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے
گلاسگو (اے پی پی) سکاٹ لینڈ میں جاری ویمنز چیمپئنز چیلنج ہاکی لیگ میں (آج) بدھ کو آخری چار لیگ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سپین اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی، دوسرا میچ امریکا اور آئرلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں کوریا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری میچ بھارت اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ کا ناک آﺅٹ مرحلہ یکم مئی سے شروع ہوگا، سیمی فائنلز 3 مئی جبکہ فائنل 4 مئی کو کھیلا جائے گا۔