نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ، نیوی نے پولیس اور پورٹ قاسم نے ریلویز کو ہرا دیا

نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ، نیوی نے پولیس اور پورٹ قاسم نے ریلویز کو ہرا دیا

  



اسلام آباد (اے پی پی) نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں نیوی نے پولیس اور پورٹ قاسم نے ریلویز کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نویں نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے مطیع اللہ آسٹرو ٹرف ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہیں، گزشتہ روزکھیلے گئے پہلے میچ میں نیوی نے پولیس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، پہلے ہاف میں نیوی کو 1-0 سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں نیوی نے مزید دو گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔

، فاتح ٹیم کی جانب سے آصف علی، محمد راشد اور محمد صابر نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پورٹ قاسم نے ریلویز کو آﺅٹ کلاس کر دیا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-1 سے کامیابی حاصل کی۔ پورٹ قاسم کے کھلاڑی پورے میچ میں مخالف ٹیم پر چھائے رہے، پہلے ہاف میں دو جبکہ دوسرے میں تین گول سکور کئے۔ پورٹ قاسم کی جانب سے رضوان خان نے دو گول سکور کئے۔ طلحہ تنویر، محمد عاطف اور رضوان نے ایک ایک گول کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی