قومی سکوائش ٹیم ایشیئن 8 جون کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی

قومی سکوائش ٹیم ایشیئن 8 جون کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) 8رکنی قومی سکوائش ٹیم ایشیئن سینئر سکوائش ٹیم ایونٹ میں شرکت کےلئے 8 جون کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ ایشیئن سینئر ٹیم ایونٹ رواں سال 10سے 15جون تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا جس میں 4مرد اور4 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سیکرٹری نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں جاری ہے اور کوچ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں قومی مرد اورخواتین کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...