نجم سیٹھی سے شاہد آفریدی اور یونس خان کی ملاقات سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے گفتگو
لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی اور سابق کپتان یونس خان کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات ۔ پاکستان ٹیم کے مستقبل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملہ پر بھی بات چیت کی گئی کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کسی کھلاڑی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی میرٹ اور کارکردگی پر تمام فیصلے کئے جائینگے شاہد آفریدی اور یونس خان نے چیئرمین پی سی بی کو اپنے مکمل تعاون اور کرکٹ کو آگے لے جانے کیلئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔