کترینہ کیف کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

کترینہ کیف کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار
کترینہ کیف کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہے لیکن کترینہ کیف کا معاملہ الٹ ہے جنہوں نے نئی فلم”رئیس“ میں کنگ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کترینہ کیف اور کنگ خان کی آخری فلم ”جب تک ہے جان“ تھی جسے فلم بینوں نے بے حد پسند کیا۔ فلم کے خوبصورت گانوں نے کترینہ اور کنگ خان کی جوڑی کو بے حد مقبولیت بخشی۔ کنگ خان کے ساتھ پھر سے کام کرنا بالی وڈ کی کسی بھی اداکارہ کیلئے اعزاز سے کم نہیں لیکن کترینہ کیف کا مزاج ان دنوں کافی بلندیوں پر پہنچا ہوا ہے۔ انہوں نے نئی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بالی وڈ کی تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید :

کلچر -